ٹیکسلا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12 سعد علی خان نے وائس پریزیڈنٹ ٹیکسلا کینٹ ساجد محمود خان کی عیادت کی،جبکہ انکے ہمراہ ملک عابد محمود، ملک باقر، ملک امیر اسد، محسن کاظمی، عرفان بٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عیادت کے موقع پر سعد علی خان نے کہا کہ ساجد محمود خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، وہ ایک مخلص اور فعال سیاسی و سماجی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی،ٹیکسلا کی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں اور یہ سفر مزید مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ ٹیکسلا کینٹ ساجد محمود خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کی محبت اور دعائیں میرے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں،عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گی،تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…