سرگودھا : پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار شہری اور دکاندار شدید اذیت کا شکار

سرگودھا (شکیل خان سے)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع سرگودھا کی تحصیلوں ساہیوال، شاہ پور، بھلوال، بھیرہ، کوٹ مومن، سلانوالی اور سرگودھا سٹی میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگری کے منظم دھندے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے دکانوں مارکیٹوں لاری اڈا ہسپتال اور مختلف دفاتر کے بعد مرد و خواتین بھکاریوں کے جھنڈ دکھائی دینے لگے ہیں جس سے شہری شدید اذیت کا شکار ہے

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھکاری دکانوں کے اندر داخل ہو جاتے ہیں دکانداروں اور گاہکوں تنگ کرتے ہیں بھیک نہ دینے پر بعض بھکاری بدتمیزی کرتے ہیں جبکہ بھکاریوں عورتوں کے متعدد گرو مین بازار ساہیوال میں چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں تاجروں کے مطابق ان بھکاریوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے اتی ہے رمضان کے مہینے میں شہر کا رخ کرتی ہے منظم انداز میں گداگری کرتی ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں کوئی شخص کھڑا ہو چند لمحوں میں بھکاریوں کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے شہریوں اور تاجروں نے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے پیشہ ور بھکاریوں اور گدا گروں سے ساہیوال شہر اور دیگر علاقوں کو پاک کیا جائے ۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.