سرگودہا ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ ، پہلے مرحلے میں 72 بسیں چلائی جائیں گی
میانوالی کو بھی 6 بسیں ملیں گی۔
سرگودہا شہر میں 48 ، خوشاب 12، میانوالی اور بھکر میں 6 ، 6 بسیں چلائی جائیں گی
سرگودہا ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ تمام روٹس پر شہریوں کو جدید، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہر الیکٹرک بس میں بیک وقت 80 مسافر سفر کر سکیں گے۔ بس کا کرایہ عام بسوں کے مقابلے میں نصف ہوگا، جبکہ معمر شہریوں، خصوصی افراد اور طلبہ کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ ہر روٹ پر جدید طرز کے بس اسٹاپس تعمیر کیے جائیں گے، جہاں مسافروں کے بیٹھنے، پینے کے صاف پانی، ہوا دار پنکھوں، اور خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ بیٹھنے کے انتظامات موجود ہوں گے۔ یہ بسیں روزانہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک سروس فراہم کریں گی،
منصوبے کے تحت ان روٹس پر جہاں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، وہاں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی.