سرگودھا تیز رفتار کار نے سڑک کنارے پیدل چلتے تین بچوں کو کچل ڈالا

سرگودھا(شکیل خان سے)تیز رفتار کار نے سڑک کنارے پیدل چلتے تین بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک آٹھ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودہا ساہی وال روڈ پر اڈا چاوے والا کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کنارے چلتے تین بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اٹھ سالہ عمیر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ باقی دو بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہی وال منتقل کیا گیا

جہاں پر ان کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں سرگودہا ریفر کر دیا گیا تاہم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ساہیوال موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.