سرگودھا:مون سون سے قبل بڑا اقدام، واسا سرگودھا کو جدید مشینری مل گئی

سرگودھا (شکیل خان سے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت “واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز-I” کے پروگرام کے تحت سرگودھا کے لیے جدید سیوریج مشینری فراہم کر دی گئی۔آج لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایم ڈی واسا سرگودھا رانا محمد ابوبکر نے واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کی جدید مشینری باقاعدہ طور پر وصول کی۔ فراہم کی جانے والی مشینری میں سیوریج سکر مشین، سیور جیٹنگ مشین اور ڈی سلٹنگ مشین شامل ہیں،

جو نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔مزید برآں فلیٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشہ بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ صفائی اور سیوریج کے امور کو مزید بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید مشینری کی فراہمی ایک اہم اقدام ہے، جس سے سیوریج لائنوں کی صفائی اور بلاکج کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔

بارشی پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنانے کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر جدید آلات بھی مہیا کر دیے گئے ہیں، جس سے شہری علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے مسائل میں کمی آئے گی۔ ترجمان کے مطابق واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کے تحت سرگودھا میں نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.