سرگودھا:خدام آل محمد ویلفیر کی جانب سے ایک روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(شکیل خان سے ) ساہیوال کے نواحی علاقے کوٹ اکرم خان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ اور مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 500 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ مستحق افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے طبی مشورے بھی دیے۔ اس موقع پر خدام ال محمد ویلفیئر صراطِ حق کے چیئرمین ذاکر وسیم العباس بلوچ کا کہنا تھا کہ مجلسِ عزا کے ساتھ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق اور نادار مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں اور ضرورت مند افراد کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر منتظمین ذیشان خان کو میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر سارا آصف شیرازی، ڈاکٹر آصف شیرازی، ڈاکٹر وقاص احمد چوہدری، ڈاکٹر شاہد بخاری، ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر شانزے سمیت دیگر طبی عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے بھرپور انداز میں مریضوں کی خدمت انجام دی۔