سرگودھا(شکیل خان سے) ساہیوال کے نواحی گاؤں موضع ترکھان والا کے رہائشی انصر احمد کے دو کمسن بچے لاہور میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک کے واقعہ میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انصر احمد روزگار کے سلسلے میں ڈی ایچ اے فیز 5 لاہور میں مقیم تھا، جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز بارش کے باعث گھر میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بچے، پانچ سالہ سعد اور تین سالہ علیزہ شدید جھلس گئے۔بچوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔بعد ازاں دونوں بچوں کے جسد خاکی آبائی گاؤں موضع ترکھان والا تحصیل ساہی وال ضلع سرگودھا منتقل کیے گئے، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مو قع پرہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.