سرکاری سکولوں کا تعلیمی میدان میں راج: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل

پنجاب بھر میں سرکاری تعلیمی اداروں نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تعلیمی بورڈز میں درجنوں اہم پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ سائنس، جنرل اور اوورآل کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے سرکاری سکولوں کے طلبہ نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

بورڈز کے لحاظ سے پوزیشنز کی تفصیل:

سرگودھا بورڈ:
اوورآل میں دوسری اور تیسری پوزیشن
سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن
جنرل گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

فیصل آباد بورڈ:
جنرل گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

ملتان بورڈ:
اوورآل تیسری پوزیشن
سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن
جنرل گروپ میں دوسری پوزیشن

ساہیوال بورڈ:
جنرل گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

ڈیرہ غازی خان بورڈ:
اوورآل تیسری پوزیشن
سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن
جنرل گروپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن

راولپنڈی بورڈ:
جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن

بہاولپور بورڈ:
جنرل گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

لاہور بورڈ:
سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن
جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن

گجرانوالہ بورڈ:
اوورآل تیسری پوزیشن
سائنس گروپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن
جنرل گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

محکمہ تعلیم کا تبصرہ:
ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“یہ نتائج ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بھی معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ اساتذہ، طلبہ اور والدین کی محنت نے سرکاری نظام تعلیم پر عوامی اعتماد بحال کیا ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں