تعلیم

سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کیساتھ بسکٹ دینے کا فیصلہ

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کے ساتھ بسکٹ بھی دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اسکولز میلز پروگرام کی سٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ یہ پروگرام پنجاب کے آٹھ اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے جن میں بھکر، بہاول نگر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سربراہی میں قائم کی گئی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس (آج ) پیر کو صبح 10 بجے پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کہ کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں میل پیکس کے ڈیزائن اور برینڈنگ، بسکٹوں کے ریپرز کی کلیکشن اور ریسائکلنگ، ڈلیوری ٹائم لائن/ پروگرام لانچنگ، پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات کے حصول جیسے امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

2 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

2 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

2 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

2 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

2 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

3 hours ago