سرکاری سکولوں میں اساتذہ تعیناتی،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

سرکاری سکول میں اساتذہ تعیناتی وزیراعلی کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی

سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کو دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے بھیج دی ہے۔

12 ہزار سے زائد STI اساتذہ کا معاہدہ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز پر ختم ہو گیا تھا۔ انہیں صرف ڈھائی ماہ کی تنخواہ اور سرٹیفکیٹ دے کر فارغ کر دیا گیا تھا اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

اب یہ اساتذہ اپنی دوبارہ تعیناتی کے منتظر ہیں۔ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے، لہٰذا ان انٹرنز کی فوری طور پر دوبارہ بھرتی کی جائے تاکہ بچوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو۔ اب وزیراعلیٰ کی منظوری کا انتظار ہے۔