سردیوں میں جلد پر نمی کی کمی ہوجاتی ہے چہرے اور ہاتھ پاؤں کی کھال پھٹنے لگتی ہے، بعض خواتین کا رنگ بھی کالا پڑجاتا ہے اسلیے سرد ہوائیں چلنے لگیں تو چہرے پر صابن کا استعمال کم کردینا چاہیے اسے جلد خشک ہوتی ہے جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے دن میں کم از کم8 گلاس پانی پئیں جب بھی چہرہ اور ہاتھ پاؤں دھوئیں تو کولڈ کریم یا لوشن استعمال کریں اسطرح خشکی سے حفاظت رہیگی چہرے پر موئسچرائزر کی مقدار ذرا کم رکھیں۔ چکنائی کو روئی یا ٹشو رول سے صاف کریں کیونکہ زائد چکنائی سے چہرے پر دانے نکلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گیلے تولیے کو چہرے پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں یا چہرے پر پانی کے چھینٹیں ماریں پھر تولیے سے چہرے کو تھپتھپائیں پھر فوراً موئسچرائزر لگالیں۔(لائبہ اشرف‘بیول)
109