اسلام آباد(اویس الحق سے)معروف کاروباری شخصیت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سردار یاسر الیاس خان کو وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار یاسر الیاس خان کو فوری طور پر اس عہدے پر تعینات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یہ تقرری اعزازی حیثیت سے کی گئی ہے۔جس سے حکومت کی جانب سے سیاحت کے شعبوں میں ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نئے تعینات ہونے والے کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان کی سیاحت کامیابی کی جانب گامزن ہو سکے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار یاسر نے رواں ہفتے کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں نے سیاحت کی پالیسی، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں وزیر اعظم نے سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے پر زور دیا اور سردار یاسر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…