روات ،سردار مارکیٹ ڈکیت  شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین کر فرار

سردار محمد بشارت (پنڈی پوسٹ)
کلرسیداں روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری عدم تحفظ کا شکار
کلرسیداں روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ واقعہ سردار مارکیٹ، راجپوت میرج ہال کے سامنے پیش آیا جہاں ددہوچھہ سے تعلق رکھنے والے عثمان حیدر کیانی سے دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
اہل علاقہ کے مطابق کلرسیداں روڈ پر آئے روز شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام نظر آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اور تھانہ روات کی گشت پر مامور گاڑیاں اپنے فرائض میں غفلت برت رہی ہیں، جس کی وجہ سے ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، ڈکیتوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔