سردار غلام قادر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

واہ کینٹ۔ سردار یاسر ،سردار عمران،سردار سبطین کے والد ،مرحوم صوبیدار ریٹائرڈ سردار فیروز احمد خان ،مرحوم سردار نیاز احمد،مرحوم سردار بشیر احمد سرشار،اور سردار غلام احمد کے بھائی ،ڈاکٹر اعجاز کے سسر ،بیورو چیف میڈیا ایکسپریس نیوز کوٹلی سردار طلعت فیروز کے تایا جان مرحوم سردار غلام قادر کے چہلم/ ایصال ثواب کا دعائیہ پروگرام ان کی رہائش گاہ محبت آباد واہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ تلاوت قران پاک کی سعادت قاری فرقان نے حصہ میں آئی جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺکی سعادت احسن مصطفی نے حاصل کی۔ خصوصی خطاب مولانا سعید نے کیا انہوں نے والدین اور اولاد کے حقوق و فرائض پر تفصیلی روشنی ڈالی
آخر میں سید مصطفی شاہ نے دعا کرائی ۔اس دعائیہ پروگرام میں واہ ٹیکسلا کوٹلی ازاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں