129

سرال چیمپئن کپ سیزن 3 2025 کا شاندار آغاز

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ حافظ عزیر شفیق بھٹی)

چکوال گاؤں سرال میں ایک بار پھر بیاد وفا نائب صوبیدار محمد رشید (شہید) سرال چیمپئن کپ سیزن 3 2025 کا شاندار آغاز چیف آرگنائزر وقاص رضا ، تبسم بلال ، توقیر عباس
سرپرست اعلیٰ چوہدری آصف نواز ، فیصل مغل ، بلال احمد ،راجہ مدثر کی زیرنگرانی ٹیپ بال کی خوبصورت لیگ کا آغاز کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں تمام تر ٹیموں نے حصہ لیا سب کھلاڑیوں تلاوت افتتاحی تقریب میں اپنی شہدا کے لیے دعا کی اور بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر بھر پور جشن کا اہتمام کیا اس لیگ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ چیف آرگنائزر وقاص رضا کا کہنا تھا کہ یہ سیزن 3 ہے میں نے جب اس لیگ کا آغاز کیا تھا تب بہت مشکلات تھیں مگر جیسے جیسے ہم نے اپنے علاقہ کے لیے کام کیا کارواں بنتا گیا اور اس سیزن میں الحمدللہ سب دوستوں نے بھر پور تعاون کیا اور میں شکریہ ادا کرتا ہوں تمام تر سپانسرز کا تمام کیپٹن کا اور اسپیشل شکریہ جناب استاد عمر عبداللہ المعروف عمری چکوال ہمراہ بھای حامد علی اناؤنسر لطیفال ، عمار باغ بالا اور حافظ عزیر شفیق کا جنہوں ہر بار کی تک مجھے بھر پور سپورٹ کیا ۔
انشاء ہر سال یہ میلہ سجاۓ رکھنا ہے اور اپنے ضلع چکوال میں سرال کا نام روشن کرنا ہے اور اپنی پہچان آپ بننا ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں