چک بیلی خان میں سہولت بازار کے نام پر عوامی امنگوں کے خلاف سب تحصیل گراٶنڈ میں دکانیں بنانے کی کوششیں شروع ہوٸ تو عوام سراپا احتجاج بن گۓ شہر کے عماٸدین کا مسجد عثمان غنی میں جرگہ رکھ کر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے ناٸب صدر ڈاکٹر احمد ضیا کی قیادت میں ایکشن کمیٹی بنا دی جرگہ میں وڈیو پیغام کے ذریعے ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا چوہدری نعیم اعجاز نے ڈاکٹر احمد ضیا کو جوابی پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ عوام تسلی رکھیں عوامی امنگوں کو مد نظررکھتے ہوۓ بازار کے قیام کا فیصلہ کیا جاۓ گا