سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلوم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں قائم مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کی اور یہ اصلی ثابت ہوئی جس کے بعد تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر علاقے میں موجود تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک کلپ ملا جس میں سکول کی بچے پر شدید تشدد کیاگیا تھا۔

تحقیق شروع کی پتہ چلا کہ یہ واقعہ علاقے میں نجی اسکول کلرسیداں کیمپس کا ہے، مزید چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ ارمان آصف اسکول میں حفظ کا طالب علم ہے جسکو سبق یاد نہ ہونے کی وجہ سے حفظ کے استاد قاری آکاش نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد جرم ہے معلم محمد آکاش نے طالب علم پر تشدد کرکے جرم کا ارتکاب کیا جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالب علم پر تشدد میں ملوث اسکول کے معلم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، یہ ایک قابل تعزیر جرم ہے جس کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

7 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

7 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

7 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

7 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

7 hours ago

سکون کا متلاشی چونترہ خون سے رنگین کیوں

آصف شاہچونترہ، راولپنڈی کی وہ وادی جہاں کے عوام کئی دہائیوں سے سکون نہ دیکھ…

7 hours ago