راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں افسوسناک حادثہ، ساگری موڑ سے توپ مانکیالہ لنک روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے نزدیک ٹرین کی زد میں آ کر چرواہے کی درجن بھر سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق چرواہا معمول کے مطابق بکریوں کا ریوڑ پھاٹک عبور کروا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ٹرین آ پہنچی اور متعدد بکریاں اس کی زد میں آ کر کچلی گئیں۔ حادثے میں چرواہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا تاہم بکریوں کی ہلاکت سے اسے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔