Categories: تعلیم

ساگری بوائز سکول کے مدرس راجہ فرحت سلطان ریٹائر ہو گے

ساگری (زاہد نقیبی)
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری کے سینئر ٹیچر راجہ فرحت سلطان اپنی 33 سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ سکول ہذا میں انکے اعزاز میں باقاعدہ الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظ اشتیاق احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور پروفیسر تنویر عباس نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سکول ہذا کے پرنسپل راجہ ندیم خالق تھے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فرحت سلطان ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں اور جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے میں نے انہیں جو بھی کام سونپا انہوں نے بخوبی انجام دیا۔ تقریب میں آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری صغیر عالم، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر اور پکھڑال منہاس راجپوت فیڈریشن کے سینئر نائب صدر راجہ طارق محمود، سکول ہذا سے ریٹائرڈ ٹیچرز حضرات چوہدری مظہر علی، ملک سجاد محمود، قاضی نسیم اعجاز، زوار حسین کاظمی، راجہ سعید منہاس اور منور حسین شاد نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے اپنے اپنے انداز میں راجہ فرحت سلطان کو تعلیمی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر تنویر عباس نے سرانجام دئیے۔ پرنسپل، سٹاف اور مہمانان گرامی نے انہیں تحائف پیش کئے۔ قبل ازیں راجہ فرحت سلطان کا دیگر ساتھیوں منور حسین شاد، چوہدری مظہر علی، قاضی نسیم اعجاز، راجہ سعید منہاس اور راجہ حسیب کے ہمراہ سکول پہنچنے پر پرنسپل راجہ ندیم خالق، ٹیچرز حضرات ملک شبیر، شاہد لطیف، حضرت نور بصر، چوہدری شکیل، سید طاہر حسین، ملک انتصار حسین، راجہ نعمان، قاضی انجم اسلام، سید عاصم ضمیر، مصدق عمران کاظمی، راجہ انتخاب حسین، حافظ نوید انجم، زعفران محمود، راجہ ندیم، امجد حسین، راجہ منیب اور طلباء کی بڑی تعداد نے مالا ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر تمام احباب نے فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ بعدازاں تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاء نے اکٹھے کھانا کھایا۔ راجہ فرحت سلطان نے پرنسپل سمیت تمام مہمانان گرامی اور سارے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حافظ اشتیاق احمد نے دعا کی کہ اللہ پاک راجہ فرحت سلطان سمیت تمام دوستوں کو صحت و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے اور اسی طرح ہمیشہ خوش خرم اور شاد و آباد رکھے۔ آمین

Shahzad Raza

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago