65

ساگری،موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی گاؤں کھروٹہ نزد پھیلنہ کے رہائشی انصر محمود مرحوم کا بیٹا محمد سعد ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز ساگری کے مقام پر پیش آیا تھا جس میں موٹرسائیکل سوار سعید اور اسکے دیگر ساتھی سوزوکی کے ساتھ ٹکرا گئے تھے ۔حادثہ میں سعد شدید زخمی ہو گیا تھا جوہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں