ساگری (زاہد نقیبی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی جانب سے ساگری فیڈر پر تین ماہ قبل شروع ہونے والے بجلی لائنوں اور دیگر آلات کی مینٹیننس کا کام ایس ڈی او عمر فاروق, لائن سپرنٹنڈنٹ ملک نزاکت اور سیکنڈ لائن سپرنٹنڈنٹ اظہر محمود کی زیر نگرانی مکمل ہو گیا ہے, اس سارے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں متعلقہ ایریا کے لائن مینوں چوہدری آفتاب منہاس اور محسن نواز کے ہمراہ واجد گل, عثمان جاوید, عامر ریاض و دیگر اہلکاروں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اپنے اپنے کام سرانجام دیئے, آئیسکو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین زبیر کیانی کا اپنے علاقے کے لئے بجلی سے متعلقہ کام کے سلسلے میں خصوصی تعاون رہا جبکہ دوسری جانب چوک پنڈرڑی فیڈر پر پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبد الخطیب چوہدری نے اپنے علاقے میں بجلی سے متعلق کام کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس سے آج پورا علاقہ مستفید ہو رہا ہے, ادھر ساگری کے سیاسی و سماجی حلقوں نے آئیسکو کے سی ای او ڈاکٹر امجد کا ساگری سب ڈویژن کے دفتر کے قیام پر شکریہ ادا کیا, ان حلقوں نے کہا ہم ایڈیٹر پوٹھوہار نیوز طارق بٹ کے بھی مشکور ہیں کہ ان کی ذاتی کوششوں سے ساگری کے عوام کا دیرینہ سب ڈویژن کا مسئلہ حل ہو گیا,
99