سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق، علاقہ سوگوار

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) – یونین کونسل چوکی مونگ کے گاؤں کس گجراں میں افسوسناک واقعہ، زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے چھ سے آٹھ سال کی عمر کے تھے۔ دونوں کو اچانک سانپ نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ فوری طور پر علاج کی کوشش کی گئی، تاہم وہ زہر کے اثرات سے جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے علاقے میں فضائے سوگ چھا گئی۔ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان سے اظہارِ افسوس کے لیے پہنچ گئی۔

اہلِ خانہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں