سازش

سازش کا مطلب ہے کسی کی مخالفت کے لیے باہمی اتفاق،خلاف قانون تال میل (گٹھ جوڑ)سازش ہمیشہ تیار کی جاتی ہے اس کے لیے درکار چیزیں مشترکہ مخالفت،مفاد اور انتقام کا جذبہ ہونا ضروری ہوتا ہے ان چیزوں کا اگٹھ ہونے کی صورت میں سازش کا آغاز ہوجاتا ہے یہ ضروری نہیں کہ جو سازش تیار کرتا ہے اس کا کردار بھی وہی ہوبلکہ سازش کو کامیاب بنانے والے کردار مختلف بھی ہو سکتے ہیں سازش ہمیشہ خفیہ طور پر ہی تیار کی جاتی ہے ساز ش کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے سازش کے لیے کون سے عوامل درکار ہوتے ہیں سازش براہ راست مقابلہ سے بچنے اور بدنامی سے بچنے کے لیے خفیہ طور پر کی جاتی ہے سازش تیار کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ سازش کے لیے بیک وقت ذہنی مشق کے ساتھ ساتھ عملی مشقت بھی درکار ہوتی ہے مضبوط اعصاب کے ساتھ بروقت عملی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے سازش کی کامیابی کا تناسب کم جبکہ ناکامی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے سازش جنگ کی طرح ہوتی ہے جب چھڑ جاتی ہے تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی فائدہ کے بجائے نقصان کا احتمال بہت زیادہ ہوتا ہے مخالفانہ جذبات،انتقام اور بدلہ لینے کی خواہش سازش کرنے کے لیے تیاری میں مددگار ہوتے ہیں یہ بہت کٹھن کام ہوتا ہے اس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے اور ناکامی کی صورت میں بدنامی‘وعدہ خلافی کے الزامات کا سامنا ہوتا ہے سازش کے لیے جاسوسی غیبت اور جھوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے اور یہ تمام افعال سخت گناہ کے ہیں اس لیے یہ عمل بھی گناہ کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس کا مدعا اور نتیجہ دوسرے کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے بہت سے لوگ اس کو رفتہ رفتہ چلاتے رہتے ہیں اور بہت سے عرصہ کے بعد انھیں جزوی کامیابی ہی نصیب ہوتی ہے بہرحال یہ عمل شیطانی ہے غیر انسانی ہے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اور انفرادی و اجتماعی فساد کا باعث ہے سازش کی بُو بھی بہت بری ہے جس بات یا کام سے تھوڑی بھی نفرت،نقصان کا اندیشہ ہو تو اسے بھی ناپسندیدہ خیال کیا جاتا ہے سازش تو سراپا نقصان والا عمل ہے اسے تو کسی صورت بھی صحیح قرار دیا نہیں جا سکتا سازش ثبوت نہیں چھوڑتی سازش کو ثابت کرنا بہت مشکل ہو تا ہے سازش چونکہ ایک خفیہ عمل ہوتا ہے اس لیے اس کو تسلیم نہیں کیا جا تا سازش قابل سزا عمل ہوتا ہے سازش کرنے والے مجرم ہی ٹھہرتے ہیں سازش ناقابل معافی فعل ہے اس کے سزاوار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے سازش انفرادی ہو یا اجتماعی یہ ناقابل قبول فعل ہے اس سے امن برباد قانون شکنی اور فساد برپا ہوتا ہے سازش کی انتہائی حدجانی نقصان تک جاتی اور اس قبیح کام سے اجتناب ہی بہتر ہوتا ہے سازش ناپسندیدہ عمل ہے اور اس کے کردار بھی انتہائی قابلَ مذمت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں