سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ٹیکسلا بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد۔ پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی

ٹیکسلا۔ سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ٹیکسلا بار آمد۔ وفد نے نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کے دیگر اراکین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی پیش کی گئی۔

اس موقع پر سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ کرنل (ر) کاظم رضا نے کہا کہ ٹیکسلا بار کی نو منتخب کابینہ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی اور بار کی عزت و وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت وکلاء برادری کو یکجا رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

نو منتخب صدر ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار علی ملک ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگر اراکین نے سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے حوصلہ افزائی ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

اس موقع پر سینیئر قانون دان سید ناظم حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید قاصد حسین شاہ، سید سبطین رضا نقوی، سید آغا اختر علی، سید مشتاق نقوی، سید مرتجز، سید وحید الحسن شاہ، پیر توقیر، سید اسد شاہ و دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔