سابقSHOچکری نے شہری کو جعلی مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی دیکر لاکھوں بٹور لیے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سابقہ ایس ایچ او تھانہ چکری طیب ظھیر بیگ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے زبردستی ہتھیانے خلاف شہری نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کو درخواست دے دی، ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر انکوائری افسر مقرر، طیب ظھیر بیگ نے شہری کو مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیوں سمیت کئئ گھنٹے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے گاڑی کلیئر کرنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے،

سابقہ ایس ایچ او چکری طیب ظھیر بیگ خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آر پی او راولپنڈی کو درخواست میں سکھو مندرہ سے تعلق رکھنے والے شہری چوہدری محمد عمران احمد نے موقف اختیار کیا کہ سوزوکی پک اپ گاڑی RIS-6400خرید ہے جو ڈرائیور عامر شہزاد کے حوالے کر رکھی ہے،

یکم اپریل کو تھانہ چکری میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمران نے کال کی مذکورہ گاڑی چوری کی ہے جوکہ پکڑی گئی ہے کیا یہ گاڑی آپ کی ہے، میں نے کہا میرے پاس مکمل کاغذات موجود ہیں جو لے کر تھانہ چکری گیا، جو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ گاڑی خرید کا اشٹام پیپر دکھاؤ جو میرے پاس موجود نہ تھا، جس کی وجہ سے ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ہمیں تھانہ میں بٹھا لیا، جہاں نعیم اے ایس آئی بھی موجود تھا،

نے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نے گاڑی کلیئر کے 06 لاکھ روپے مانگے ہیں، بڑی مشکل سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بات فائنل کی،80 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے جبکہ 70 ہزار دوسرے دن روبرو گواہان راجہ تنویر افضل، ملک شکیل کے سامنے دیئے،جو ایس ایچ او طیب ظھیر بیگ، اے ایس آئی نعیم اور ہیڈ کانسٹیبل عمران نے وصول کرکے گاڑی کے کاغذات حوالے کیے اور کہا کہ گاڑی کی سپرداری کروا لو جو اب عدالت سے سپرداری کروا لی ہے،

ایس ایچ او طیب ظھیر بیگ اور دیگر اہلکاروں نے سخت زیادتی کی ہے، انکے خلاف رشوت لینے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مجھے رقم واپس دلوائی جائے۔ چوہدری عمران الیاس نے چکری میں آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر اپنی گذارشات پیش کی، آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر راولپنڈی نبیل احمد کھوکھر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

4 hours ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

4 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

4 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

4 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

4 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

5 hours ago