سابق یوسی ناظم عبید الرحمان سواتی کی جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید وقاص نقوی سے ملاقات۔ بنو قابل پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی

ٹیکسلا۔ سابق ناظم یونین کونسل عثمان کھٹر عبید الرحمان سواتی نے جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید وقاص علی نقوی سے ملاقات کی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے بنو قابل ٹیکسلا پروگرام کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر عبید الرحمان سواتی نے بتایا کہ بنو قابل ٹیکسلا پروگرام نوجوانوں کی فنی تربیت اور ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے ایک نمایاں قدم ہے، جس کے ذریعے نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ٹیکسلا کے نوجوان ملکی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر سکیں گے۔

جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید وقاص علی نقوی ایڈووکیٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکسلا بار اس فلاحی مقصد میں بھرپور تعاون کرے گی۔