سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی تخت پڑی اراضی کیس میں عدالت پیش

راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس۔مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی احتساب کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے۔ سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج علی اعجاز کر رہے ہیں
چودھری پرویزالٰہی کی جانب سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز پیش ہوئے راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی معزز عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی