اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق مشیرپی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید کی مسلم لیگ ن کے سینئر اور مرکزی رہنما، سابق سینیٹر چوھدری تنویر خان سے اہم ملاقات اور ملکی و عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال۔ ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سالگرہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پٹھوار کو ن لیگ کا قلعہ بنانے میں سب سے زیادہ کردار چوہدری تنویر خان اور راجہ ظفرالحق کا ہے، موصوف راجہ صاحب تو اب متحرک نہیں رہے لہذا لیگی قیادت کو چاہیے کہ وہ چوھدری تنویر خان کو یہ ٹاسک سونپے کہ وہ ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کو راولپنڈی پٹھوار میں مضبوط بنائیں اور منظم و فعال فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان بلاشبہ ایک نظریاتی، پرانے اور پکے مسلم لیگی ہیں۔