سابق ایم این اے سردار شفقت حیات خان بلوچ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ گزشتہ روز آبائی قبرستان گروٹ میں سپرد خاک

سرگودھا(شکیل خان سے ) سابق ایم این اے سردار محمد شفقت حیات خان بلوچ کو آہوں سسکیوں کے ساتھ مرحوم کے آبائی قبرستان گروٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا سردار محمد شفقت حیات بلوچ کی نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم ساہی وال میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

ارکان اسمبلی سابق ارکان اسمبلی عوامی سماجی سیاسی کاروباری شخصیات سول وفوجی افسران مقامی انتظامیہ وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کی نماز جنازہ پروفیسر علامہ عابد حسین عابدی نے پڑھائی سردار محمد شفقت حیات بلوچ دوبار حلقہ ساہی وال شاہپور سے ایم این اے رہ چکے ہیں

اب انکا بیٹا سردار محمد مقداد علی بلوچ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایم این اے ہے سردار شفقت حیات بلوچ کی اچانک وفات پر حلقہ کی فضا سوگوار رہی مرحوم کی عوام کے لیے خدمات قابل تعریف تھیں حلقہ کی سیاست میں سردار شفقت حیات بلوچ کی وفات سے خلا پیدا ہو چکا ہے مرحوم صاف گو انسان شرافت کی سیاست کے پیکر تھے حلقہ کے عوام کے لیے ان کی ہمدردی فلاح وبہبود اور تعمیراتی کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مرحوم کے نماز جنازہ کے موقع پر رش کے پیش نظر سیکورٹی کے حفاظتی اقدامات تھے۔مرحوم کی رسم قل سات مارچ بروز ہفتہ بوقت 11 بجے دن ہائی سکول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.