راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس میں خود احتسابی کا سلسلہ جاری,سابقہ ایس ایچ او چونترہ سب انسپکٹر یاسر محمود کو بدعنوانی اور قبضہ مافیا سے ر وابط کے الزامات ثابت ہونے پر محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا،سابقہ ایس ایچ او چونترہ کے ساتھ کانسٹیبل آصف جاوید کو بھی بدعنوانی اورقبضہ مافیا سے روابط کے الزامات ثابت ہونے پر محکمہ سے ڈسمس کیا گیا ہے،سب انسپکٹر یاسر محمود کے خلاف بدعنوانی کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او عمر سعید ملک نے معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا تھا، انکوائری میں سابقہ ایس ایچ او چونترہ اورکانسٹیبل آصف جاوید کے خلاف بدعنوانی اور قبضہ مافیا سے روابط کے الزامات درست ثابت ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے دونوں اہلکاروں کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا،
400