سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی (پنڈی پوسٹ نیوز)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے ہیں۔صدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، وہ 3 مرتبہ صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے، ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

آغا سراج درانی31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔آغا سراج درانی 1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، تین مرتبہ صوبائی وزیر رہے۔