راولپنڈی میں زیر تعمیر گھر سے لاش برآم

راولپنڈی کے علاقہ برف خانہ چوک کے قریب ایک زیر تعمیر مکان سے لاش ملنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی لاش کو قبضے میں لے لیا گیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔