راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے آج سواں پل کے قریب نالہ لئی اور زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ، ٹریکٹر ڈویلمنٹ نازیہ پروین سدھن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد معظم ،پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے،واسا اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے پل سے نیچے اتر کر کام کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر این ایچ اے کو ایک عرصے سے زیر تعمیر پل پر کام کی سست روی پر خفگی کا اظہار کیا اور کام کی رفتار بڑھانے اور زیادہ لیبر لگا کر جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے واسا کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی پائپ لائنز جلد از جلد شفٹ کرلیں تاکہ ایک عرصے سے التوا کا شکار کام جو عوام کے لیے ٹریفک کے مسائل پیدا کر رہا ہے مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر این اے کو 30 دسمبر تک اپنا کام ہر صورت میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
323