زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ضلع راولپنڈی مفت ٹریکٹرز کی فراہمی


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اگاؤ مہم 2024ـ25 کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی ضلع راولپنڈ کےکامیاب ہونے والے زمینداروں میں مفت ٹریکٹرز کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد زیر صدارت ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری ایرڈ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی ہے

ایم این اے راولپنڈی ملک ابرار احمد بطور ایم پی اے راجہ صغیر احمد ،ایم پی اے راجہ محمد حنیف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر زمینداران کی کثیر تعداد کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران ، اہلکاران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔جناب شاھد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت توسیع نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کسانوں کی فلاح کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی

انہوں نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں 4 کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرز فراہم کئے گئے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اس مرتبہ کارکردگی کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوا ہے گندم کے پیداواری مقابلہ میں پہلا نمبر کہوٹہ کے کاشتکار راجہ فیصل محبوب نے حاصل کیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں ایک ٹریکٹر بھی کہوٹہ کے کاشتکار ظہور احمد کو ملا ہے

جبکہ گندم کے زیادہ پیداواری مقابلہ میں دوسری و تیسری پوزیشن کلرسیداں کے کاشتکاروں چوھدری ابرار احمد اور چوھدری وقاص احمد نے حاصل کی ہے زیادہ گندم اگاؤ مہم سکیم کے تحت پورے پنجاب میں ایک ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو مفت فراہم کئے گئے ہیں جو کہ وزیر اعلی پنجاب کی کسان دوستی کی ایک اعلی مثال ہےایم این اے ملک ابرار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے کاشتکاروں کیلیے آئے روز بہتر سے بہترین پالیسیاں اعلان کر رہی ہیں جس سے یہ بات بلکل واضح ہو جاتی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسان دوست ہے

انہوں نے کہا کہ آئندہ سے زرعی منصوبہ جات کی قرعہ اندازی تحصیل لیول کوٹہ پر کرانے کی تجویز ہے جبکہ علاقہ پوٹھو ھار کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپےکا ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان منظور کر لیا گیا ہے۔انھوں نے ضلع راولپنڈی میں وزیر اعلی کے زرعی پروگراموں کی موثر تشہیر اور بروقت تکمیل میں ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری اور ان کی پوری ٹیم کے کردار کی تعریف کی حکومت پنجاب امسا ل بھی زمینداروں کے لئے منصوبہ جات پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے ایک ہزار مفت ٹریکٹرز کی فراہمی پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے

تقریب سے مفت ٹریکٹر سکیم سے مستفید ہونے والے کاشتکار ان وقار کیانی سکنہ گوجر خان اور گندم پیداواری مقابلہ ضلع راولپنڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تحصیل کہوٹہ کے کاشتکار راجہ فیصل محبوب نے بھی خطاب کیا ہےتقریب کے آخر میں محترم پارلیمنٹیرین اور ڈائریکٹر زراعت توسیع سید شاہد افتخار بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی محترمہ سعدیہ بانو نے زمینداران میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ حاضرین نے بہترین پروگرام کے اہتمام پر ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی میڈم سعدیہ بانو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ مہر جلیل الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں تانیہ صفدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹیکسلا ملک ادریس و دیگر کی کاوشوں کو سراھا ہے تقریب کے دوران قومی و صوبائی پارلیمنٹیرز کو ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی میڈم سعدیہ بانو کی طرف سے شیلڈز پیش کی گئی ہیں محترم پارلیمنٹیرینز کی طرف سے بھی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری اور ان کی دیگر محنتی ٹیم کو بھی شیلڈز پیش کی گئی ہیں

اس موقع پر کاشتکاران ضلع راولپنڈی کہوٹہ کلرسیداں مری کوٹلی ستیاں گوجر خان اور عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں