کالم

زندگی پھولوں کی سیج یا کانٹوں کی ؟

ہم سبھی یہ جملہ اکثر سنتے ہیں کے زندگی پھولوں کی نہیں، کانٹوں کی سیج ہے مجھے اس سے واضح اختلاف ہے۔ اگر اس جملے کو سچ مان لیا جائے تو زندگی کو جیا نہیں جاتا بلکہ گزارا جاتا ہے۔
کیا زندگی صرف کانٹوں کی سیج ہے؟ نہیں۔ بالکل نہیں!
آج کے دور میں ہم نے زندگی کی تعریف ہی بدل دی ہے اور زندگی کو بہت مشکل بنا کر پیش کرنا شروع کر دیا۔
اگر واقعی میں زندگی کانٹوں کی سیج ہے تو زرا خود سے پوچھیے کہ انسان مسکراتا کیوں ہے، خوش کیا ہوتا ہے، آگے کیوں بڑھتا ہے؟
کانٹوں پر نظر کیوں؟
اج ہم سبھی کو خود سے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کانٹوں پر نظر کیوں؟
زندگی میں مشکلات ہیں، دکھ ہیں، تکالیف ہیں، پریشانیاں ہیں لیکن ان سب کو مدِ نظر رکھ کر زندگی کی اصل تعریف کو ہی بدل دینا درست نہیں بلکہ غلط نظریہ ہے جس کو آج ہی سے بدلنے کی ضرورت ہے۔
ہماری عادت بن چکی ہے کہ ہم صرف منفی چیز کو دیکھتے ہیں زندگی کو کانٹوں کی سیج کہنے والے ذرا غور کریں کانٹوں کے ساتھ پھول بھی ہوتے ہیں اگر ہم اپنی سوچ کی سمت کو کانٹوں سے پھولوں کی طرف کر دیں تو شاید ہمیں امید کی کرن نظر آنا شروع ہو جائے ایسا کرنے سے ہی کچھ کرنے کا حوصلہ جاگتا ہے اور جب کچھ کرنے کا حوصلہ جاگتا ہے تو زندگی ایک خوبصورت باغ کا منظر پیش کرنے لگتی ہے۔
تاریخ گواہ ہے جو لوگ مشکلات سے ڈر کر بیٹھنے کی بجائے لڑ کر آگے بڑھنا سیکھتے ہیں کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے
ہاں زندگی کے اس سفر میں پھولوں کے ساتھ کانٹے بھی ہیں لیکن یہ کانٹے زندگی کا حصہ ہیں، منزل نہیں۔ یہ علامت ہیں کہ زندگی کے اس سفر میں مشکلات، دکھ، اور تکالیف آتی ہیں جو انسان کو مضبوط بناتی ہیں اور بہت کچھ سکھاتی ہیں۔
اپنے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے لوگوں کو یہ سوچ نہ دیں کہ زندگی کانٹوں کی سیج ہے آج وقت ہے اس سوچ کو بدلنے کا ورنہ یہ سوچ ایک ایسی تباہی لا سکتی ہے جو نسلیں تباہ کر دے گی۔ کیوں کہ یہ سوچ ڈپریشن، محرومی، اور بے بسی کو جنم دیتی ہے اور زندگی میں کچھ کرنے، اپنے مقصد کو حاصل کرنے اور آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ زندگی تو چلتے رہنے کا نام ہے اس کو کسی ایک چیز سے جوڑ لینا درست نہیں۔
زندگی محض پھولوں یا کانٹوں کی سیج نہیں ہے بلکہ یہ ایک باغ ہے جہاں پر پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پھولوں کی خوبصورتی اور خوشبو سے لطف اندوز ہوں اور کانٹوں سے سبق سیکھیں اور ہوشیار رہیں۔ (آمنہ بی بی)

admin

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

2 hours ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

3 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

4 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

4 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

5 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

5 hours ago