129

زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا،9 افراد زخمی

جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں جھنڈا میرامیں، اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا، 9افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے نواحی گاؤں جھنڈا میرا میں زمین کے قبضہ کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا،جھگڑے میں دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈؤں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،

لڑائی کے دوران 9افراد شدید زخمی ہوئے،جنہیں ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جھگڑے میں زخمیوں کے سر،بازؤں،کمر اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئیں،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سوہاوہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کئے اور استعمال ہونے والے کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں