زمین میں نے خریدی اور پولیس نے مجھ پر ہی مقدمہ درج کر لیا،ماسٹر ارشد سکنہ دوبیرن

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں زمین پر قبضے کے الزامات سے متعلق ماسٹر ارشد سکنہ کالیاں دوبیرن کلاں نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ سارے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے میرے پاس زمین کی خریداری کے تمام کوائف موجود ہیں انھوں نے بتایا کہ مرزا عبدالرحمن اور عاقب نذیر دونوں پارٹنر ہیں 2022 میں ان سے میں 58 کنال رقبہ خریدا تھا دونوں نے مجھے موقع پر قبضہ دیا ،بعدازاں میں نے 84 لاکھ روپےسے جگہ سیوریج سسٹم بچھایا اور سڑکیں بنائیں ۔

مجھے جب معلوم ہوا کہ میری خریدی ہوئی زمین پر دوبارہ قبضہ کیا جارہا ہے تو میں نے عدالت سے سٹے آرڈر لیکر تھانہ کلرسیداں میں تحریری درخواست دی ،اسی دوران محمد نذیر اور عاقب نذیر نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے 15 پر کال کر دی،پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں پر ایک عدد ٹرالی بلاک موجود تھی ،مگر پولیس نے میرے ہی خلاف کارروائی شروع کر دی اور مجھ سمیت دو دیگر افراد پر مقدمہ درج کر لیا ،

ماسٹر ارشد نے بتایا کہ میرے پاس تو کوائف موجود ہیں میں نے یہ زمین خریدی تھی ،یہ سراسر نا انصافی ہے میڈیا مجھے انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں