آزاد کشمیر

زرعی ماہرین آزادکشمیر میں پائی جانیوالی جڑی بوٹیوں سے استفادہ کریں،صدر سردار مسعود

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات، زرعی اور معاشی ماہرین پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد غذائی تحفظ اور روز مرہ کی اشیائے  خردونوش کی مہنگائی پر قابو پانے اور آزاد کشمیر میں پائی  جانے والی قیمتی جڑی بوٹیوں کے طبی فوائد کے حوالے سے ریسرچ کر کے اپنی سفارشات پیش کریں تاکہ افراط زر کے خوراک اور صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔ یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے زیر اہتمام ”کووڈ 19 کے دوران غذائی تحفط کے چیلنجز “ کے عنوان پر ایک ویبی نار کے افتتاحی سیشن سے  خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویبی نار کے شرکاء دیہی اور شہری آبادی کے کم آمدنی والے افراد پر اشیائے خردو نوش کی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے طریقے اور ذرائع تجویز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت اور خوراک کے نظام کو باہم مربوط بنانے اور گورننس کو بہتر بنا کر ریئل ٹائم ڈیٹا جنریشن اور نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے کثیر شعبہ جاتی تیاری اور رسپانس کی حکمت عملی سے کرونا وائرس کی موجود وبا کے بعد کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنانی ہو گی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہ کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں خوراک اور صحت کے نظام پر شدید دباؤ ڈالا ہے جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 38 فیصد اور پاکستان میں گندم جو ہماری غذا کا اہم جزو ہے کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غذائی اجناس جن میں گندم، آٹا، چینی، دالیں اور سبزیاں شامل ہیں کی ترسیل پاکستان سے ہوتی ہے اور حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کے حکمت عملی کے باعث ان کی ترسیل میں کسی قسم کا تعطل نہیں پیدا ہوا۔ ریلیف پروگرام کے باوجود شہریوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جو طویل تر ہوتا جا رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد سخت لاک ڈاؤن کے بعد حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان، صاحب ثروت لوگوں اور سماجی تنظیموں نے آگے بڑھ کر لوگوں خاص طور پر دیہاڑی دار عارضی کاروبار کرنے والوں کی مدد کی۔ حکومت نے گندم اور چینی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ شروع کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی اور یوں حکومتی مداخلت سے آزاد کشمیرا ور پاکستان میں ہزاروں انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم کرونا وائرس کی تیسری اور مہلک لہر کا سامنا کر رہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور ان اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس صورت حال میں ہمیں ایک جانب اس وبا سے لڑنا اور دوسری جانب خوراک کی پیدا وار میں بہتری  لا کر منڈی میں اسکی ترسیل کو یقینی بنانا ہے اور یہ دونوں کام توازن اور تناسب کے ساتھ کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جامعات تحقیق و ریسرچ کا عمل شروع کریں اور ملک میں فی ایکڑ پید وار بڑھانے کے لیے چاول، گندم ، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی زیادہ پیدا وار دینے والے بیج استعمال کرنے کے حوالے سے تحقیق کریں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جڑی بوٹیوں کے طبی استعمال اور فوائد پر بھی تحقیق ہونی چاہیے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago