زبیر کیانی کی سرپرستی یونین کونسل بشندوٹ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی بشندوٹ دفتر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد،ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت اور چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی کی زیر سرپرستی یونین کونسل بشندوٹ دفتر میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد،مریضوں کی بڑی تعداد میں یونین کونسل دفتر آمد اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اس موقعہ پر عوام نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد وقتاً فوقتاً یونین کونسل سطح پر جاری رہنا چاہیے تاکہ یوسی بشندوٹ کی عوام کو صحت کی سہولت انکی دہلیز پر میسر ہو یاد رہے یونین کونسل بشندوٹ کے دفتر پر تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لگاتار دو دن مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی مفت مہیا کی گئی اس دوران مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے مفت مہیا کی گئی میڈیکل سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اس کا میاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر چیئرمین راجہ زبیر کیانی کی تعریف کی عوام کی اکثریت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی یوسی کی سطح پر اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضروری ہے تاکہ مریضوں کو بیماریوں کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی انکی دہلیز پر میسر ہو،