یک خاتون سائیکالوجسٹ کے پاس گئی اور کہا ڈاکٹر صاحب میں نے ہفتے کو ساگ پکایا اور تڑکا لگاکر اپنے شوہر دیا،شوہر نے کہا واہ واہ مزا آگیا،کیا زبردست ساگ ہے،پھر میں نے اس ساگ کو اتوار کو تڑکا لگایا اور اپنے شوہر کو دیا تو شوہر نے پھر کہا واہ مزا آ گیا، کیا زبردست ساگ ہے،ایسے ہی سوموار کو ہوا شوہر نے تعریف کی مگر جب میں نے منگل کو وہی ساگ بلکل ویسے ہی تڑکا لگا کر دیا تو میرے شوہر نے ساگ دیکھتے ہی اٹھا کر دیوار پر دے ماراڈاکٹر صاحب یہ اچانک میرے شوہر کو آخر ہو کیا جاتا ہے؟ (نازیہ بتول‘ساگری)