پوٹھوہار،پوٹھوہاری اور ریڈیوپاکستان راولپنڈی سات دہائیوں کا رشتہ اور کئی نسلوں کی میراث ہے۔جس کو ریڈیوپاکستان راولپنڈی نے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پی بی سی پوٹھوہار ایوارڈز 2025ء شوکا خوبصورت ایونٹ منعقد کر کے سچ کر دکھایا۔ریڈیوپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی اسٹیشن نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان بھر کے تمام اسٹیشنوں میں سے ریڈیو راولپنڈی ایف ایم 93 سبقت لے گیا۔12اگست2025ء محمود نظامی آڈیٹوریم مدتوں بعد ایک بار پھر جگ مگ جگ مگ کرنے لگا۔پروگرام کا مقرہ وقت 12بجے دن تھا۔مگر مقرہ وقت سے پہلے ہی ہال فل ہو گیا اور کیوں ناں ہوتا،ریڈیو پنڈی کی اسٹیشن ڈائریکٹر مسرت شاہ رخ نے بہترین قاری،نعت خواں،ڈرامہ نگار،سکرپٹ رائٹرز،شاعر،ڈرامہ آرٹسٹ،کمپئیر،اناونسر،سٹاک کریکٹر،آؤٹ ڈور رپورٹر اور گلوکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے اس قدر خوبصورت پروگرام تشکیل دیا کہ جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔اس خوبصور ت پروگرام کے مہمانان خصوصی سینیٹر عرفان صدیقی اور دانیال چوہدری پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اور مہمان اعزازسعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان تھے۔جبکہ عروضہ رحمانی ڈائریکٹر ”کیونے“پاکستان، قاضی خالد محمود،عثمان شوکت صدر RCCI قاضی خالد محمود سینئر نائب صدر RCci, عبدالغفور چیئرمین یونین مری بروری‘سینیٹر پونجومل بھیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریڈیوپاکستان راولپنڈی پاکستانی پرچموں،چھنڈیوں اور علمی و ادبی شخصیات کی موجودگی سے ہر ایک کے لیے مرکز نگاہ بناہوا تھا۔ساون کے مہینے میں جشن آزادی شو یو ں محسوس یو رہا تھا۔ جیسے قدرتی مناظر کی خوبصورتی بھی جشن آزادی و پوٹھوہار ایوارڈز شو میں شامل ہوگئی ہو۔ریڈیو کی عمارت، سرسبز وشاداب لان،خوبصورت پھولوں،سبز پودوں اور درختوں کا منظر خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا۔
مہما نان ذی وقار کی آمد سے پر وگرام کا آغاز میزبانوں آزادی شو محمود علی کھو کھر اور رصائمہ حفیظ نے اپنے اپنے منفرد انداز میں کیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ ساجد الرحمن نے حاصل کی۔ سرورکونین کے حضور نعت رسول مقبولﷺ کے پھولو ں کا نذرانہ عقیدت شیخ افتخار نے پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ترانہ سب حا ضرین نے مل کر پڑھا تو سب کو اپنے سکول کا زمانہ یاد آگیا۔جس کا ذکر ڈی جی ریڈیو سعید احمد شیخ نے برملا اظہار کیا۔78ویں جشن آزادی ومعرکہ حق کے بارے میں میزبانوں نے جذبات کو گرماتے ہوئے خوبصورت اظہار کیا۔ اسٹیشن ڈایئریکڑ مسرت شاہ رخ نے سپا س نا مہ پیش کر تے ہوئے کہا میں ہمیشہ یقین دلاتی ہوں۔ اور دلاتی رہوں گی کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی پوٹھوہار اور پوٹھورہار ی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیتا رہا ہے اور دیتا رہے گا۔
ان کی گفتگو کے بعد پاک سر زمین اور ساتھیو، مجاہد و جیسے گیت سن کر ہر دل بو ل اٹھا۔”یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسبا ں اس کے“
انتظار کی گھڑ یا ں ختم ہو ئیں پی بی سی ایوارڈ2025ء کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو ا عثمان شوکت صدر RCCI نے بہتر ین قاری ’قاری شوکت اللہ“بہترین نعت خواں ”محمد سلیم“بہترین خاتون نعت خواں ”سائر ہ وحید“کو ایواڈ پیش کیے گئے۔
دونوں کمپیرئر ز نے احمد ندیم قاسمی کی دعا ئیہ نظم تحت الفظ میں پڑھی۔
ڈی جی ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ نے بہترین ڈرامہ نگار ”ظہیر چوہدری“بہتر ین سکر پٹ رائٹر ”ڈاکڑطارق محمود قاضی“
بہترین پوٹھو ہاری شاعر ”عابد حسین جنجوعہ“کو ایوارڈ پیش کیے ملی نغمہ ”دعائیں ساری“
محمودہ قمر نے پیش کیا۔ تو ہر لب پہ وطن کی تر قی کی دعائیں جاری ہو گئیں۔
اس وقت عروضہ رحمانی ڈائریکڑ ”کیو نے پاکستان“ نے بہترین اُردوڈرام آر ٹسٹ مرد”صابر خان“نہترین اُردو ڈرامہ آرٹسٹ خاتون ”رابعہ تبسم“بہترین پوٹھو ہار ی ڈرامہ آرٹسٹ مرد ”دانش اکرام رانا“ بہترین پوٹھوہاری ڈرامہ آرٹسٹ خاتون ”زینت عباسی“کو ایوارڈ پیش کیے۔
اس موقع پر پو ٹھوہاری خاکہ”آزادی نیں رنگ“ دانش اکرام رانہ اور زاہد بحاری نے پروڈیوسر مہ وش راجہ کی ہدایت میں پیش کیاجسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ آزادی شو پوری طرح جو بن پر تھا۔ اور ہر آرٹسٹ کی دل کی دھڑ کن تیز ہو ر ہی تھی۔ کیو کہ اب تذکرہ ہونے جارہا تھا۔ بہترین کمپیئرز کا ”
[یہ شعر ہے یہ دو الگ مصر ہوں گئے]
میرا بھی تذکرہ ہو اجالوں کے باب میں
میں نے بھی چراغ جلائے ہیں بھلے برے
بہترین اُردو کمپیرمرد ”ڈاکٹراطہرفسیم صدیقی“بہتر ین اردو کمپیرخاتون ”صائمہ حفیظ“
بہترین پوٹھوری کمپیئر ”نعمان رزاق“ (راقم الحروف) مقبول عام پوٹھوہاری پروگرام جمہور نی واز کے چوہدری جمہورنی واز“ بہترین پوٹھوہاری کمپیئر خاتون ”عینی شاہ“ایورڈ کے مستحق قرار پائے۔ جن کو بدست ڈائر یکڑ جنرل ریڈ یو پاکستان سعید احمد شیخ پی بی سی پو ٹھوہار ایوارڈ 2025ء سے نواز گیا۔ جشن آزادی ایورڈشو میں ہر چہرے پر خوشیاں رنگ بکھیر ے ہو ئے تھیں۔ دانیال چوہدری مہمان خصوصی نے بہترین اناونسر مرد ”عارف ملک“بہترین اناو نسر خاتون ”ناہید ارجمند رضوی“بہترین سٹاک کریکڑ کا ایوارڈ مقبول عام پو ٹھوہار ی پر وگرام جمہورنی واز کے راجاجی ”تو صیف احمد کلیامی“اور بہتر ین آ و ٹ ڈور رپوٹر شوکت ملک“کو ایوارڈ پیش کیے۔آزادی کا جشن ہو اور،ملی نغمے نہ ہوں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔معروف و مشہور گلوکار وگلوکارہ محمودہ قمر‘احمد نیازی‘شہریار ناصر‘حماد قریشی‘ملی نغموں اور سریلی سروں سے وطن کی محبت سے بھر پور ایک سے بڑھ کر ایک ملی گیت پیش کر رہے تھے۔یہ خوبصورت میوزک پروڈکشن ناہید یونس کی کمال مہارت تھی۔مجھے ایک لمحے کے لیے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ریڈیو پاکستان چند دہائیاں پیچھے چلا گیا ہو۔جب ریڈیو میں ہر طرف رونق لگی ہوئی ہوتی تھی اور ریڈیو میں اک جہاں آباد ہوتا تھا۔اب سینیٹر عرفان صدیقی کے بدست بہترین گلوکار مرد ”احمد نیازی“بہترین گلوکارہ خاتون ”محمودہ قمر“بہترین میوزک کمپوزر سدا بہارکاظمی بہترین بیت پوٹھوہاری گلوکار”راجہ عابد“جبکہ ملکہ پوٹھوہار شہناز خان اور ایس ایم ظفر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازہ گیا۔آزادی شو کا یہ کا میاب اور منفرد پروگرام مسرت شاہ رخ اسٹیشن ڈائریکٹر کا ایک منفرد آئیڈیا تھا۔جسے خوبصورت انداز میں پایا تکمیل تک پہنچانے میں ڈی سی عمران جاوید‘ پروگرام منیجر ز محمد نواز خان،کامران ملک‘ ناہید یونس،فرحانہ برلاس تمام پروڈیوسرز مہوش راجا،روحی بونو،محسنہ بخاری،حافظ ساجدالرحمن،محمد آصف اقبال،عافیہ الطاف خاص طور پروڈیوسرز شاہد ملک،فیصل خان اور دیگر سٹاف نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔پروگرام پروڈیوسرز اور سکشن ہیڈز کو سعید احمد شیخ ڈی جی پی بی سی نے توصیفی شیلڈز پیش کیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘دانیال چوہدری پارلیمانی‘سیکرٹری سعید احمد شیخ‘عثمان شوکتRCCI‘عروضہ رحمانی‘ڈاکٹر پونجمل بھیل،عبدالغفور چئیرمین ورکرز یونین مری بروری اور مسرت شاہ رخ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان راولپنڈی کو اعزاز ی شیلڈ پیش کی گئیں۔پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانان ذی وقار نے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا۔اس سے قبل ریڈیو پنڈی میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیو کا با ضابطہ افتتاح سینیٹر عرفان صدیقی و دانیال چوہدری پارلیمانی سیکٹری نے کیا۔اب سامعین ریڈیو اپنے من پسند پروگرام سننے کے ساتھ دیکھ بھی سکیں گے۔یوں 12اگست2025ء 78واں یوم آزادی کا دن خوشگوار یادیں اور روایتیں چھوڑتا ہوا یہ خوبصور ت پروگرام آزادی کے نغمے جاگ اُٹھا ہے سارا وطن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مگر جب تک یہ یادیں،یہ باتیں،یہ آوازیں،ایوارڈز اور یہ لمحات ہمارے ساتھ رہیں گے۔مسرت شاہ رخ صاحبہ کی ساری ٹیم،ایوارڈزجیوری کے ممبران جن کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ان میں محمد شریف شاد،فیاض کیانی اور نوید چوہان ہمارے ذہنوں اور سوچوں میں زندہ رہیں گے۔
نعمان رزاق وڑائچ
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…