کالم

ریڈیوپنڈی کیلئے پوٹھوہاری ڈرامہ نگاری

فیصل عرفان
ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن کے لئے پوٹھوہاری ڈرامہ نگاری کی بات کریں تو باقی صدیقی اور سید تصدق اعجاز اولین لوگوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ سید طارق مسعود، سید اختر جعفری، افضل پرویز، جبار مرزا، ضمیر نفیس، نثار ناسک، پروفیسر زمرد ملک، ثاقب امام رضوی، نعمان رزاق بھی ریڈیو کے پوٹھوہاری ڈرامہ نگاروں کے قافلے میں شامل ہوتے گئے۔ 1984 میں پروفیسر زمرد ملک کا پوٹھوہاری ڈرامہ ”باوے نی ہٹی“ 1990 میں ثاقب امام رضوی کا پوٹھوہاری ڈرامہ ”سریوں پُھٹی جائی جائی“ نشر ہوئے۔ریڈیو پاکستان کی سنیئر پروڈیوسر ناہید یونس کا کہنا ہے کہ ”2006 میں خطہ پوٹھوہار کی لوک داستان“ راول جگنی ”کو اختر امام رضوی نے پوٹھوہاری ڈرامہ کی شکل میں تحریر کیا جسے میں نے مختصر کروا کے ڈرامائی یا فیچر کی شکل میں ریڈیو پر چلوایا، بعد میں شعیب خالق نے دوبارہ“ راول جگنی ”کوتیس یا پینتیس منٹ کے ڈرامے کی شکل میں لکھا اور پروڈیوسر عبدالرحمن فاروقی نے اسے ریڈیو پنڈی پر چلوایا۔“ اس کی کاسٹ میں صائمہ حفیظ، باطن فاروقی، شبیر مرزا، شہناز خان، صابر خان، سید مرید عباس، عابد حسین جنجوعہ اور ضیاءالحسن نقوی شامل تھے۔ شعیب خالق کے بقول افضل پرویز کا لکھا ہوا ”راول جگنی“ پوٹھوہاری ڈرامہ بھی ریڈیو پنڈی پر نشر ہو چکا ہے۔
شریف شاد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جن دنوں وہ ”جمہور نی واز“ کے پروڈیوسر تھے ان دنوں انہوں نے باقی صدیقی کے تین اور سید تصدق اعجاز کا ایک پوٹھوہاری ڈرامہ ”دکھ سجناں نے“ دوبارہ ریکارڈ کروایا۔ باقی صدیقی کا ایک پوٹھوہاری ڈرامہ ”چِٹے ککھ“ ریڈیو راولپنڈی سے نشر ہوا تھا، جسے 2011 میں شعیب خالق نے انفرادی ٹی وی ڈرامے کے سکرپٹ میں ڈھالا، ڈرامے کے پروڈیوسر خالد لطیف ملک تھے۔ 1974۔ 75 کے دوران معروف کالم نگار اور شاعر جبار مرزا نے بھی ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے لئے ”شیفہ“ سمیت دو پوٹھوہاری ڈرامے لکھے تھے جو نشر بھی ہوئے۔ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے نشر ہونے والی ایک ڈرامہ سیریز ”باغبان“ زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کے تعاون سے 2005 میں پیش کی گئی، اس کے لکھاری ارشد چہال اور پروڈیوسر محمد اورنگزیب تھے، 15 منٹ دورانیے کی اس سیریز کے 25 ڈرامے نشر ہوئے، اس سیریز کے صداکاروں میں عابد حسین جنجوعہ، صابر خان، ضیا الحسن نقوی، شوکت خورشید، سکینہ ناز اور دیگر کئی ریڈیو فنکار شامل تھے، اس سیریز کا ہر ڈرامہ ارشد چہال اردو اور پوٹھوہاری میں لکھتے تھے جس کے بعد پاکستان کے تمام ریڈیو اسٹیشن اپنی مقامی زبانوں میں ترجمہ کر کے پیش کرتے تھے، شاید یہ ریڈیو کی پہلی ڈرامہ سیریز تھی جس میں ڈرامہ نگار کا نام پاکستان کے تمام ریڈیو سٹیشنوں سے نشر ہوتا تھا، ایڈ ریچ ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے بعد میں اس سیریز کے کچھ سکرپٹ منتخب کر کے این اے آر سی کے لیے کچھ ڈاکومنٹریز بھی بنائی تھیں۔ ریڈیو پنڈی پر ارشد چہال کے دیگر نشر ہونے والے ڈراموں میں نمھاں نمھاں دِیوا بلے (پروڈیوسر ناہید یونس)، تہھاڑی یاد اشنی رہسی (پروڈیوسر مہوش راجہ)، ”آزادی نی لو“ اور ”اَدھ کِھڑے پُھل“ شامل ہیں۔
ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن پر یاسر کیانی کے لکھے ہوئے 2 پوٹھوہاری ڈرامے ”ڈُھلے بیر“ اور ”بوٹی بن بن نی“ نشر ہوئے جن کے پروڈیوسر ارشد محمود تھے، سن 2014 ءمیں عبدالرحیم کا پوٹھوہاری ڈرامہ ”حرصاں نی واز“ ریڈیو پنڈی پر نشر ہوا، ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن سے نعمان رزاق کے چار ریڈیو ڈرامے ”وِیر مہھاڑا کہھوڑی چڑھیا، تاریخ نشر 26 نومبر 2022“ کے علاوہ ”دُکھاں سکھاں نیں بشکار یہھاتی نیں رنگ، تاریخ نشر 13 مئی 2021“، ”نوّیاں سوچاں نی پھوٹک“ اور ”موقعے ناں گواہ، تاریخ نشر 7 جولائی 2019“ نشر ہوچکے ہیں۔ سید منتظر امام رضوی نے 2014۔ 15 میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے لئے ڈرامہ سیریل ”پہھولے بادشاہ“ لکھا جس کی پروڈیوسر ناہید یونس تھیں، اس کی ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ قسطیں ریڈیو راولپنڈی پر نشر ہوئیں۔
ریڈیو پنڈی کے جشن تمثیل
ریڈیو پنڈی کا پہلا ڈرامہ فیسٹیول 19 پریل سے 30 اپریل 1985 تک منعقد ہوا، سن 2000 کے ریڈیو پاکستان کے جشن تمثیل میں اختر جعفری کا پوٹھوہاری ڈرامہ ”چہھولی“ پیش کیا گیا، جو 29 اپریل 2000 کو رات 9: 15 پر نشر ہوا، اس کے پروڈیوسر محمد فیاض کیانی تھے۔ 2000 میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقدہ ریجنل ایوارڈ تقریب میں سید اختر جعفری کے لکھے ہوئے پوٹھوہاری ڈرامے چہھولی پر محمد فیاض کیانی کو بہترین پروڈیوسر کا ایوارڈ اور بابائے پوٹھوہار سید اختر جعفری کو بہترین ڈرامہ رائٹر قرار دیا گیا تھا۔ سن 2007 کے 14 تا 20 مارچ تک جاری رہنے والے جشن تمثیل میں بھی ایک پوٹھوہاری ریڈیو ڈرامہ پیش کیا گیا۔

بہرام خان

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

7 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

7 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

12 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

13 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

15 hours ago