اہم خبریں

رینٹل پاور کیس،احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، ذرائع کے مطابق احتساب عدالت24جنوری کو شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کردی۔قومی احتساب بیورو کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔

Shahzad Raza

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

7 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

9 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago