ریلوے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری!!

راولپنڈی (مدثر ظہیر) پاکستان ریلویز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری! وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے ہسپتال راولپنڈی کے بجٹ میں اضافہ کردیا۔

10 ستمبر 2025 کو ریلوے ملازمین نے ڈاکٹر اشتیاق عرفان کی قیادت میں ریلوے ہسپتال راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور ریلوے ہسپتال کے مالی بجٹ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ 22 نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا اور وزیرِ ریلوے کی توجہ اس جانب دلوائی تھی۔
وزیرِ ریلوے نے ملازمین کے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ریلوے ہسپتال کے سالانہ بجٹ کو 32 ملین سے بڑھا کر 60 ملین کردیا۔ اس اضافے سے ریلوے کو ملازمین بہتر ادویات، ٹیسٹ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین مشینری بھی میسر آئے گی.
واضح رہے کہ ریلوے ہسپتال راولپنڈی پاکستان ریلویز اور اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے چلایا جارہا ہے اور اس اضافی بجٹ کا بوجھ بھی ٹرسٹ برداشت کرے گا۔