Categories: اہم خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی تھانہ ٹیکسلا میں کھلی کچہری


ٹیکسلا ۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے حکومت پنجاب کے ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں،آر پی او بابر سرفراز الپا نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر کے مقررہ وقت میں رپورٹ بھجوائی جائے،اس موقع پرایس پی طلحہ ولی،ڈی ایس پی ملک ارشاد، تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار، ایس ایچ او تھانہ واہ صدر سید آفتاب حسین شاہ، ایس ایچ او تھانہ واہ سٹی سید کلیم،سابق چئیرمین ملک سہیل عمران، سید مشتاق نقوی، سرور علوی،و دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بروقت اور بلاتفریق انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،پولیس عوام کی خادم ہے، اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیا جائے، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا چوہدری ذوالفقاراور دیگر ایس ایچ اوز کی کارکردگی تسلی بخش ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے یہ احسن طریقے سے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

2 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago