میرپور (نامہ نگار)
میرپور محکمہ پولیس کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے بھرپور احتجاج کیا، جس کی کال مکمل طور پر کامیاب رہی۔ پولیس ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق بالا حکام کی جانب سے دی گئی تڑیاں اور دباؤ بھی پولیس اہلکاروں کو خاموش نہ کرا سکا۔ احتجاجی ملازمین نے واضح کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہیں ناکافی ہیں اور جب تک تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں بھی پولیس ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں، جس سے حکومت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ “ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں، لیکن اپنے ہی بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے قاصر ہیں۔”
پولیس ملازمین نے حکومتی ایوانوں کو تنبیہ کی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…