رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر اور ساجد جنجوعہ پر مقدمہ درج’اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل’

ایم پی اے جاوید کوثر اور ساجد جنجوعہ پر مقدمہ درج’اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل’

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) پی ٹی آئی کے متحرک کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ساجد محمود جنجوعہ کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں اقدام قتل اور دہشگردی سمیت 15 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،اس ایف آئی آر میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی نامزد ہیں،ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے حلیمہ خان،عظمی خان اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مل کر اڈیالہ روڈ پر جلوس نکالا،پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا اور دیگر سنگین الزامات بھی ہیں،،ساجد جنجوعہ کی گرفتاری کے لیے گزشتہ شب مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔