وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے عملے کی تعیناتی، الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے ستھرا پنجاب کی مہم کا آغاز، اور روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ نے ستھرا پنجاب مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ہر یونین کونسل میں صفائی کے ہیروز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر دو یونین کونسلز کو ایک ٹریکٹر فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ صفائی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ “پنجاب کے شہریوں کو ایک صاف اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صفائی کے نظام کو ہر سطح پر بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان اقدامات کے تحت پنجاب کے شہریوں کے لیے روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے افراد کو 15 دن تک قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اور انہیں جرمانے یا قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہماری صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرتی اور ثقافتی معیار کو بھی بلند کرتا ہے۔