روات‘2منشیات فروش گرفتار 1کلو سے زائد چرس برآمد


روات(نمائندہ پنڈی پوست )تھانہ روات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش رحیم گل اور اجمل محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم رحیم گل کے قبضے سے01کلو20گرام چرس جبکہ ملزم اجمل محمود کے قبضے سے 180گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں