روات گزشتہ سال قتل ہونیوالے انصر محمود کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش، اندھےقتل و ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزمان کو سزاۓ موت و عمر قید۔معزز عدالت کے جج محمد افضل جوکہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم ولید اسحاق کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی اور دس سال قید اور نعیم ریاض کو عمر قید کی سزا سنائی ،ملزمان کو ڈکیتی کے جرم میں مزید دس دس سال قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی،ملزمان نے تھانہ روات کے علاقے قاسم آباد میں ۲مئی ۲۰۲۰میں دوران ڈکیتی دوکاندار انصر محمود کو رمضان میں افطاری سے قبل فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھااور نقذی و موبائل وغیرہ لے کر فرار ہو گے، نصیر الرحمن SI نے جدید سائنسٹیفک طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلیجنس کی مددسے اس اندھے قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں